ایشیائی لیبر اسکول کا نیا تعلیمی سیشن: مزدور رہنماؤں کے لیے خصوصی آن لائن کورسز کا اعلان
بانکاک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) ایشین لیبر اسکول نے اکتوبر 2026ء سے شروع ہونے والے اپنے نئے اور متنوع آن لائن تعلیمی کورسز کی فہرست جاری کر دی ہے، جن کا مقصد ایشیا بھر میں مزدور تحریکوں اور یونینز کو بااختیار بنانا ہے
ان کورسز میں جمہوری سہولت کاری ‘ورکر کوآپریٹیوز کا قیام، تنظیم سازی کے دوران تنازعات کا حل اور آپسی دیکھ بھال، ورک پلیس پر مضبوط یونین کمیٹیوں کی تشکیل، اور ریڈیکل واکنگ ٹورز کا ڈیزائن شامل ہیں
اسکول انتظامیہ کے مطابق، یہ تمام کورسز ماہر سہولت کاروں کی زیرِ نگرانی منعقد کیے جائیں گے تاکہ محنت کشوں اور یونین رہنماؤں کو فیصلہ سازی کے جمہوری طریقوں، سرمایہ دارانہ نظام کے متبادل طریقۂ کار، اور کارخانوں کی سطح پر بااثر جدوجہد کے عمل میں عملی مدد فراہم کی جا سکے۔ یہ کورسز 10 اکتوبر سے شروع ہو رہے ہیں جن میں ایشیا کے مختلف ممالک سے ورکرز شرکت کر سکتے ہیں