سندھ ہائیکورٹ: سیسی گورننگ باڈی کیس ختم، مستقبل میں قانونی پاسداری کا حکم

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کی گورننگ باڈی کی تعنّاتیوں کے خلاف مہران لیبر فیڈریشن کی آئینی درخواست کو قانونی مدّت ختم ہونے پر غیر موثر قرار دے کر نمٹا دیا ہے

جسٹس عدنان الکریم میمن اور جسٹس محمد جعفر رضا پر مشتمل بینچ نے درخواست گزار راحب سیمجو کی جانب سے 2 اگست 2023ء کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے واضح کیا کہ متنازعہ نوٹیفکیشن کی تین سالہ مدّت یکم اگست 2026ء کو ختم ہو چکی ہے، لہٰذا اب اس پر کوئی حکم جاری نہیں کیا جا سکتا

تاہم سندھ ہائیکورٹ نے سیسی انتظامیہ اور حکومتِ سندھ کو سخت ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں گورننگ باڈی کی تشکیل اور مزدور نمائندوں کی نامزدگی کے وقت سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ایکٹ 2016 کے سیکشن 5 کی مکمل پاسداری یقینی بنائی جائے اور رجسٹرڈ ٹریڈ یونینز کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔