کے پی ٹی مزدور انتخابات: شاہین کی کامیابی سے ادارے میں نئی تاریخ رقم ہوگی، حبیب الدین جنیدی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ ورکرز یونین کے مرکزی دفتر میں سی بی اے انتخابات کے سلسلے میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں محنت کشوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جلسے کے مہمانِ خصوصی پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں کا اتحاد ہی ان کے حقوق کا ضامن ہے، لہٰذا ورکرز اپنے ووٹ کی طاقت سے انتخابی نشان شاہین کو کامیاب بنائیں
یونین کے جنرل سیکریٹری ارشد انور نے کہا کہ کے پی ٹی کا عملہ گزشتہ چھ سال سے اپنے جائز حقوق سے محروم ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ورکرز تبدیلی کے لیے ووٹ دیں۔
پیپلز لیبر بیورو کراچی کے صدر اسلم سموں اور دیگر رہنماؤں نے عزم ظاہر کیا کہ ورکرز یونین کامیابی حاصل کر کے ادارے میں مزدوروں کی فلاح اور روزگار کی حفاظت کے لیے جدوجہد تیز کرے گی۔