گلشنِ معمار لیبر اسکوائر میں فلیٹوں کی تصدیق کا آغاز، 7 دن کی حتمی مہلت جاری

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے گلشنِ معمار کے لیبر اسکوائر میں واقع فلیٹوں کے تمام الاٹیز اور ٹرانسفریز کے لیے اصل دستاویزات کی تصدیق کی خصوصی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے

اس سلسلے میں لیبر اسکوائر میں نوٹس کے بینرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جن کے تحت تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹس کے اجراء کے 7 دنوں کے اندر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں پیش ہو کر اپنے اصل الاٹمنٹ لیٹر، اصل پوزیشن لیٹر اور اصل ٹرانسفر لیٹر کی تصدیق کروائیں

بورڈ انتظامیہ کے مطابق مقررہ مدت میں اصل دستاویزات پیش نہ کرنے یا تصدیق نہ کروانے کی صورت میں فلیٹس کو سیل کرنے اور الاٹمنٹ منسوخ کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد فلیٹوں میں غیر قانونی قابضین کا سراغ لگانا اور حقیقی محنت کشوں کو ان کا حق فراہم کرنا ہے۔