کراچی پورٹ اور قاسم پورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری: وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر کو جدید بندرگاہ بنانے کا اعادہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ میں نمایاں بہتری پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ عالمی کنٹینر پورٹ پرفارمنس انڈیکس میں کراچی پورٹ 99 سے 69 ویں اور پورٹ قاسم 74 سے 56 ویں پوزیشن پر آ گئی ہے

وزیراعلیٰ نے اسے آپریشنل کارکردگی کا ثبوت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کی بندرگاہیں ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ انہوں نے کیٹی بندر کو جدید ڈیپ سی پورٹ کے طور پر ترقی دینے کے عزم کا اظہار کیا تاکہ کراچی اور پورٹ قاسم پر تجارتی دباؤ کم کیا جا سکے اور ٹھٹہ، سجاول و بدین کے ساحلی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ کیٹی بندر کی ترقی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل، ماہی گیروں کے حقوق، مقامی آبادی کے روزگار اور مینگرووز کے ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔