سیسی اسپتالوں میں عملے کے لیے تربیتی کورس، طبی فضلے کی محفوظ تلفی پر زور
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ہیڈ آفس میں ولیکا اور لانڈھی اسپتالوں کے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لیے چار روزہ تربیتی کورس منعقد کیا گیا
کورس کا افتتاح ڈپٹی میڈیکل ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رافعہ رضا نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مریضوں کو معیاری علاج کی فراہمی کے ساتھ طبی عملے کی صحت و حفاظت یقینی بنانا ادارے کی ترجیح ہے
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی ماسٹر ٹرینر ڈاکٹر صدف ستار نے اسپتالوں میں پیشہ ورانہ خطرات، حفاظتی سامان کے استعمال اور طبی فضلے کی محفوظ تلفی پر لیکچر دیا
انہوں نے مریضوں کو منتقل کرنے کے دوران عضلاتی و ہڈیوں کے دباؤ سے بچنے کے لیے ارگونومک حل، درست جسمانی پوزیشن اور کام کے دوران مناسب وقفوں کی اہمیت پر زور دیا۔