ورکرز ویلفیئر فنڈ صنعتی کارکنوں کے لیے حج 2027ء کی قرعہ اندازی، درخواستیں طلب
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ورکرز ویلفیئر فنڈ اسلام آباد نے15 رجسٹرڈ مسلمان صنعتی کارکنوں اور کان کنوں کو بذریعہ قرعہ اندازی حج 2027ء پر بھیجنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔
ایسسٹنٹ ڈائریکٹر ویلفیئر طارق عزیز کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کے مطابق، اس اسکیم کے تحت منتخب ہونے والے محنت کشوں کے حج اخراجات بشمول قربانی ورکرز ویلفیئر فنڈ برداشت کرے گا
اہل درخواست دہندگان کی عمر 40 سے 60 سال کے درمیان ہونی چاہیے اور وہ ای او بی آئی يا ای سی ایس آئی میں رجسٹرڈ ہوں۔ اس کے علاوہ متعلقہ صنعتی ادارے کا اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہونا اور ورکرز ویلفیئر فنڈز ایکٹ کے تحت ٹیکس ادا شدہ ہونا ضروری ہے
مکمل درخواستیں ضروری تصدیق شدہ دستاویزات کے ساتھ 3 ستمبر سے 17 ستمبر 2026ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ تاریخ میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔