سندھ سوشل سیکیورٹی کے چھ اقلیتی ملازمین کے لیے مقدس زیارات کی قرعہ اندازی مکمل

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز اسٹاف فیڈریشن سی بی اے سیسی کی کاوشوں اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے تحت سندھ سوشل سیکیورٹی کے اقلیتی ملازمین کو مقدس مقامات کی زیارات پر بھیجنے کے لیے سالانہ قرعہ اندازی کا انعقاد کیا گیا ہے

یونین ترجمان کے مطابق قرعہ اندازی میں چھ اقلیتی ملازمین کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں 3 ہندو اور 3 مسیحی ورکرز شامل ہیں۔ کامران لال جی، سنیتا مادھوداس، ہیرا لال، سیمسن جان، شکیلہ رووفس اور سہیل مسیح خوش نصیب قرار پائے ہیں، جو پاکستان میں واقع اپنے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت کے لیے روانہ ہوں گے

سی بی اے کی قیادت نے کامیاب ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قدم ادارے میں مذہبی ہم آہنگی، مساوی حقوق اور اقلیتی محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے عزم کا عملی ثبوت ہے