ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نذیر احمد سومرو کا مہران لیبر فیڈریشن کے صوبائی آفس کا دورہ، مزدور رہنماؤں کی جانب سے خیرمقدم

ڈہرکی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نذیر احمد سومرو نے مہران لیبر فیڈریشن پاکستان کے ڈہرکی میں واقع صوبائی دفتر کا دورہ کیا، جہاں فیڈریشن کے مرکزی و مقامی عہدیداروں نے ان کا پرُتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر فیڈریشن کے مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو، مرکزی جنرل سیکرٹری راحب علی سمیجو، اینگرو فرٹیلائزر کے مزدور رہنماؤں اور دیگر نمائندوں نے معزز مہمان کو روایتی سندھی اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ ڈی جی لیبر کے ہمراہ ڈائریکٹر لیبر حیدرآباد و سکھر عبدالصمد سومرو اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

فیڈریشن کے عہدیداروں نے ڈی جی لیبر کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے صنعتی و بلدیاتی ورکرز کے مسائل کے حل اور محکمہ لیبر کے ساتھ باہمی تعاون کو فروغ ملے گا