ای او بی آئی پنشنرز کا چارٹر آف ڈیمانڈز جاری،کم از کم اجرت کے برابر پنشن اور مفت علاج کا مطالبہ
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن ای پی ڈبلیو اے نے حکومتِ پاکستان اور وزارتِ اوورسیز پاکستانیز سے ای او بی آئی ایکٹ 1976ء میں فوری ترامیم اور کم از کم ماہانہ پنشن کو سرکاری کم از کم اجرت کے برابر کرنے کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے
ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ چارٹر آف ڈیمانڈز میں حکومت کی قانونی میچنگ گرانٹ کی بحالی، ای او بی آئی ملازمین اور عام محنت کشوں کے مابین مراعات کے دوہرے معیار کے خاتمے، اور پنشن میں ہر تین سال کے بجائے سالانہ بنیادوں پر اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے
ای پی ڈبلیو اے نے تمام معمر پنشنرز کے لیے مفت طبی سہولیات، فنڈز کے شفاف استعمال اور پالیسی سازی میں پنشنرز کے نمائندوں کی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنشن محنت کشوں کا آئینی حق ہے