ٹیکسٹائل ورکرز فیڈریشن کا پنجاب میں تمام زمروں کے محنت کشوں کی کی کم از کم اجرت میں اضافے کا مطالبہ

لاہور( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ٹیکسٹائل، پاورلومز اینڈ گارمنٹ ورکرز فیڈریشن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کردہ ایک درخواست میں صنعتی و کمرشل اداروں کے تمام زمروں کے محنت کشوں کی کم از کم اجرت میں یکساں اضافے اور ناجائز کٹوتیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نیاز خان نے کہا ہئ کہ گزشتہ سال لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن میں صرف غیر ہنر مند کارکنوں کی اجرت بڑھائی گئی

 جس سے دیگر شعبوں کے آجرین نے انتہائی ہنر مند، ہنر مند اور نیم ہنر مند ملازمین کی اجرتوں میں مناسب اضافہ کرنے سے انکار کر دیا، جبکہ خوراک، ٹرانسپورٹ اور رہائش کے نام پر تنخواہوں سے کٹوتیاں بھی بڑھا دی گئیں۔

خط میں چیئرمین کم از کم اجرتی بورڈ پنجاب کو جامع سفارشات کی تیاری کا حکم دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ تمام زمروں کے ورکرز کو بلا تفریق معاشی داد رسی مل سکے