پنجاب میں کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن میں تاخیر: مزدور اتفاق یونین کا وزیراعلیٰ مریم نواز سے فوری اقدام کا مطالبہ

منڈی بہاؤالدین ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مزدور اتفاق یونین سی بی اے شاہ تاج شوگر ملز منڈی بہاؤالدین نے صوبہ پنجاب میں کم از کم اجرت کے گزٹ نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے

یونین رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت اور حکومتِ سندھ کی جانب سے کم از کم اجرت کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ پنجاب کے لاکھوں محنت کش شدید مہنگائی کے اس دور میں اب بھی نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں

یونین نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب منیمم ویجز بورڈ کی سفارشات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور گزٹ نوٹیفکیشن بلا تاخیر جاری کیا جائے تاکہ صوبے کے صنعتی و تجارتی شعبے سے وابستہ ورکرز کو ان کا قانونی و جائز حق مل سکے اور ان کی معاشی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔