ڈیتھ اور جہیز گرانٹس کی عدم ادائیگی پر این ایل ایف کا احتجاج

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل لیبر فیڈریشن  کراچی نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کی جانب سے مالی سال 2026-27 کے لیے 65 ارب روپے کا سرپلس بجٹ منظور کیے جانے کے باوجود مزدوروں کی فلاحی گرانٹس کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے

این ایل ایف کراچی کے سینئر نائب صدر امیر روان نے کہا کہ بورڈ کی 85 ارب 37 کروڑ روپے سے زائد کی متوقع آمدنی اور صرف 21 ارب روپے کے اخراجات کے باوجود ہزاروں رجسٹرڈ محنت کش ڈیتھ گرانٹ، جہیز گرانٹ، ہائر ایجوکیشن گرانٹ اور اسکالرشپ سے محروم ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2022 کے بعد سے مزدوروں کے لیے تمام اہم گرانٹس تقریباً بند یا شدید متاثر ہیں امیر روان نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ چار برسوں میں گرانٹس کی مد میں زیر التواء درخواستوں کی تفصیلات سامنے لائی جائیں اور تمام روک دی گئی گرانٹس فوری بحال کی جائیں