گلشنِ معمار لیبر اسکوائر میں بجلی کے کنکشنز کا مسئلہ، محنت کش ریہائشیوں میں تشویش

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے گلشنِ معمار میں واقع لیبر اسکوائر کے رہائشی دس سال کے طویل انتظار کے بعد بھی بجلی کی سہولت سے مکمل طور پر محروم ہیں، جس کے باعث محنت کشوں میں شدید تشویش پھیلی ہوئی ہے

محنت کش ریہاشیوں کے مطابق بجلی کے مرکزی میٹرز نصب کیے جانے کے باوجود میٹروں سے فلیٹوں تک بجلی کے کنکشنز فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کی وجہ سے شدید بدنظمی پیدا ہو رہی ہے۔

محنت کشوں نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اگر فلیٹوں تک بجلی کی فراہمی کو فوری طور پر یقینی نہ بنایا تو لوگ مجبوراً خالی فلیٹوں کے میٹرز سے کنکشن جوڑ لیں گے جس سے پورا لیبر اسکوائر ڈیفالٹ کر سکتا ہے

انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور بجلی کا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے