گیپکو کی نجکاری: آڈٹ رپورٹ میں اثاثوں کی کم قیمت لگانے کا انکشاف، واپڈا سی بی اے یونین کا سخت احتجاج
حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی گیپکو کی نجکاری کے عمل میں اربوں روپے کے قومی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے
لاہور سے دوبارہ بلا مقابلہ مرکزی صدر منتخب ہونے کے بعد حیدرآباد لیبر ہال میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ مشاہدہ نمبر 86 سے واضح ہو گیا ہے کہ گیپکو کے اثاثوں کا تخمینہ موجودہ مارکیٹ ویلیو کے بجائے 40 سال پرانی لاگت پر لگایا جا رہا ہے
انہوں نے الزام عائد کیا کہ بین الاقوامی اکاؤنٹنگ اصولوں کی خلاف ورزی کا مقصد من پسند افراد کو قومی اثاثے سستے داموں بیچنا ہے۔
اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری اقبال احمد خان نے بھی خطاب کیا۔ یونین رہنماؤں نے واضح کیا کہ محنت کش قومی اداروں کی مبینہ لوٹ سیل کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے اور نجکاری کے منصوبے کے خلاف ملک گیر جدوجہد کو مزید تیز کیا جائے گا۔