ورکرز ماڈل اسکول نیو کراچی میں 79 ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، پرچم کشائی، ملی نغمے اور نمایاں طلبہ میں نقد انعامات کی تقسیم

فیضان شیخ

ملک بھر کی طرح ورکرز ماڈل اسکول نیو کراچی میں بھی پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی روایتی قومی جذبے، جوش و خروش اور پروقار انداز میں منایا گیا

اس سلسلے میں اسکول کے پراسرار اور سجائے گئے میدان میں ایک تحسین انگیز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیمی و انتظامی شخصیات، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے وطنِ عزیز سے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا

تقریب کی مہمانِ خصوصی سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی ڈائریکٹر ایجوکیشن میڈم امنہ منظور تھیں۔ ان کے ہمراہ ایڈمنسٹریٹر نیوز کراچی اسکول سید عامر علی، ہیڈ مسٹرس وقار النساء، سپریٹینڈنٹ عادل جمال، ایڈمن اسٹاف کے سرفراز اور میٹرک ٹیک کے چیف انسٹرکٹر منگول سمیت اسکول کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے شمولیت کی

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ڈائریکٹر ایجوکیشن میڈم امنہ منظور نے اسکول انتظامیہ کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا، جس کی دھن پر اساتذہ اور طلبہ نے دستِ احترام بلند کر کے ملک کی بقا، سلامتی اور پائیدار ترقی کے لیے اجتماعی دعائیں مانگیں

پرچم کشائی کے بعد اسکول کے بچوں نے آزادی کی اہمیت اور تحریکِ پاکستان کی تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے متنوع سیشنز پیش کیے اسکول کے نونہالوں نے حب الوطنی سے لبریز دلکش ملی نغمے پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے اور تقریب میں ایک خاص جوش و جذبہ پیدا کر دیا

مختلف کلاسوں کے طلبہ و طالبات نے قیامِ پاکستان کے مقاصد، بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے افکار پر مفصل تقاریر پیش کیں مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ یہ ملک ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کا ثمر ہے اور اس کی تحفظ و تعمیرِ نو بالخصوص تعلیم اور محنت کے ذریعے ہی ممکن ہے

تقریب کا ایک سب سے نمایاں اور پراثر پہلو گذشتہ تعلیمی سالوں کے دوران شاندار کارکردگی دکھانے والے محنت کشوں کے بچوں کی حوصلہ افزائی تھا

تعلیمی سیشن 23-2022 اور سیشن 24-2023 کے دوران بورڈ اور اسکول کی سطح پر نمایاں اور اعلیٰ پوزیشنز حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں نقد انعامات کیش پرائز تقسیم کیے گئے

انعامات کی تقسیم کے موقع پر ڈائریکٹر ایجوکیشن میڈم امنہ منظور اور ہیڈ مسٹرس وقار النساء نے پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین کو مبارکباد دی

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سید عامر علی کا کہنا تھا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کا بنیادی مقصد محنت کشوں کے بچوں کو معیاری اور تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں

پوزیشن ہولڈرز کی اس حوصلہ افزائی نے دیگر طلبہ کے اندر بھی مقابلے اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے حصول کا جذبہ بیدار کیا

اس موقع پر اسکول کی ہیڈ مسٹرس وقار النساء اور دیگر انتظامی عہدیداروں نے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول میں تعلیمی معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ طالب علموں کی اخلاقی تربیت اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا ان کی اولین ترجیح ہے

میٹرک ٹیک پروگرام کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے چیف انسٹرکٹر منگول صاحب نے بچوں کو فنی و ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے کی رغبت دلائی تا کہ وہ عملی زندگی میں خود روزگار کے قابل بن سکیں

تقریب کے اختتام پر بچوں کے درمیان مٹھائیاں تقسیم کی گئیں، اور پورا اسکول پاکستان زندہ باد اور قائدِ اعظم زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا