ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں ایس اے پی سسٹم کا نفاذ، انتظامیہ اور سی بی اے کا اہم سنگِ میل قرار

سکھر ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) ریکٹ پاکستان کی مارپور فیکٹری میں جدید ایس اے پی سسٹم کے کامیاب نفاذ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں منیجنگ ڈائریکٹر آصف ہاشمی، مینوفیکچرنگ ڈائریکٹر نوید حسین، سی بی اے نمائندگان اور ملازمین نے شرکت کی

منیجنگ ڈائریکٹر آصف ہاشمی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی انتظامیہ کا مارپور فیکٹری کی صلاحیتوں اور کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے

انہوں نے سی بی اے یونین کے جنرل سیکریٹری اور پی یو ڈبلیو ایف کے صدر مختار حسین اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتظامیہ اور یونین کے باہمی تعاون کو ادارے کی کامیابی کی اصل بنیاد قرار دیا

اس موقع پر مختار حسین اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس اے پی سسٹم کا نفاذ محض نئے سافٹ ویئر کا آغاز نہیں بلکہ ادارے میں شفافیت، بہتر منصوبہ بندی اور اعلیٰ کارکردگی کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ محنت کش جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون جاری رکھیں گے