وطن دوست مزدور فیڈریشن کا پاور کمپنی کے ورکرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
سکھر ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) فائونڈیشن پاور کمپنی لمیٹڈ ورکرز یونین ڈہرکی کے تحت مزدوروں کے حقوق اور جائز مطالبات کی منظوری کے لیے کمپنی کے مرکزی گیٹ کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
وطن دوست مزدور فیڈریشن پاکستان کے تعاون سے کیے گئے اس احتجاج کے دوران مظاہرین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر یونین کے ساتھ فوری طور پر باقاعدہ مذاکرات شروع کیے جائیں اور باہم معاہدا طے کیا جائے۔ اس کے علاوہ محنت کشوں نے قانون کے مطابق واجب الادا 5 فیصد منافع کی رقم فوری ادا کرنے کا بھی زوردار مطالبہ کیا۔
یونین رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج مزدوروں کی عزت، روزگار اور قانونی حقوق کی جدوجہد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور ناانصافی کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی