دس بڑی فیڈریشنز کا ٹریڈ یونینز کنفیڈریشن آف پاکستان کے قیام کا فیصلہ

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پاکستان کی دس بڑی مزدور فیڈریشنز اور ٹریڈ یونینز نے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن  کے زیرِ اہتمام اجلاس میں ملک گیر سطح پر ٹریڈ یونینز کنفیڈریشن آف پاکستان قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

اجلاس میں این ٹی یو ایف، پاکستان ورکرز فیڈریشن، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن اور ریلوے ورکرز یونین سمیت 10 تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی

مزدور رہنماؤں نے لونگ ویج، سماجی تحفظ، یونین سازی کے حق، اور محفوظ ورک پلیس کے لیے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں پنجاب اور سندھ کے نئے لیبر کوڈز، سرکاری اداروں کی نجکاری اور نمائشی یونین سازی کی سخت مخالفت کی گئی، جبکہ پاکستان ریلوے میں سی بی اے کے فوری ریفرنڈم کا مطالبہ بھی کیا گیا۔