چنئی میں محنت کش خواتین کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل،

چنئی ( لیبر نیوز فارن ڈیسک ) تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں سو سے زائدخواتین محنت کشوں کا اجرتوں میں اضافے اور ملازمتوں کی مستقلی کے لیے احتجاجی دھرنا آٹھویں روز بھی جاری ہے۔

مظاہرین جن میں 85 فیصد سے زائد خواتین شامل ہیں، نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی یومیہ اجرت 762 روپے سے بڑھا کر 832 روپے کی جائے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار با معاوضہ چھٹی، زچگی کی ایک سالہ رخصت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کے اہم مطالبات میں شامل ہیں۔

مظاہرین نے وزیر اعلٰی وجے سے مستقیم ملاقات کا مطالبہ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ افسران اور وزرا کے ساتھ متعدد نشستوں کے باوجود ان کے مطالبات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔ یونین

خواتین مزدور رہنماؤں کے مطابق وزیر اعلٰی اپوزیشن میں ہوتے ہوئے ان کے مطالبات کی حمائت کرتے تھے، لہٰذا اب حکومت کو فوری طور پر صفائی عملے کو انصاف فراہم کرنا چاہیے۔