نیپالی سفیر ریتا دھیتال نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا، پاک نیپال تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان میں نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے چیمبر کے صدر، ایگزیکٹو اراکین اور ممتاز کاروباری شخصیات سے تفصیلی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک نیپال اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نیپالی کونسلر نے ایک خصوصی پریزنٹیشن پیش کی جس میں نیپال میں تجارتی مواقع اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ نیپالی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو نئے افق سے روشناس کرانے اور کاروباری برادری کے درمیان روابط بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا