ڈاکٹر حنیف طیب کا کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا دورہ، گل پلازہ کے متاثرین کی امداد پر خراجِ تحسین

کراچی ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک) نظامِ مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد حنیف طیب نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  کا دورہ کیا، جہاں چیمبر کے صدر ریحان حنیف، نائب صدر عارف لاکھانی اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر محمد حنیف طیب نے بزنس کمیونٹی کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے کراچی چیمبر کی بے مثال خدمات کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر گل پلازہ کے متاثرین کو مالی معاوضہ اور داد رسی دلوانے کے لیے کے سی سی آئی کے بروقت اور تاریخی اقدامات کی شدید تعریف کی اور اسے تاجر برادری کے لیے ایک عظیم خدمت قرار دیا

کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے ڈاکٹر حنیف طیب کی آمد اور نیک تمناؤں پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ چیمبر ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔