سیسی میں بڑے پیمانے پر ترقیاں تبادلے، زاہد بٹ، تنویر خانزادہ، ضمیر احمد، مدد علی کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو کی منظوری سے انتظامی سطح پر اہم تبدیلی کرتے ہوئے سینئر افسر کے تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں
سیسی ہیڈ آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے ڈائریکٹر اور او ایس ڈی کمشنر سیکرٹریٹ سیسی ہیڈ آفس میں مقیم محمد زاہد بٹ کا فوری طور پر تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
انہیں سیسی ہیڈ آفس میں موجود خالی اسامی پر ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس آرڈر کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور وہ اگلے احکامات تک اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
جبکہ ڈاکٹر صلاح الدین پھلپوٹو کو ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن (میڈیکل) اور ڈاکٹر تنویر خانزادہ کو چیف میڈیکل آفیسر ہیڈ آفس) منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مدد علی، مجیب احمد صدیقی، شفیق فیصل اور ضمیر احمد سمیت متعدد ڈائریکٹرز و ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تبادلے اور اضافی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کی سفارشات پر سوشل سیکیورٹی افسران (گریڈ 17) اقبال حسین پھلپوٹو، ظہیر الدین بابر، محمد شفیق اور فہیم مغل کو ڈپٹی ڈائریکٹر (گریڈ 18) کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔