سیسی کے سینئر افسر نادر حسین کناسر کی گریڈ 18 میں ترقی، کلفٹن ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ میں تعینات

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) ہیڈ آفس نے انتظامی سطح پر ترفیع اور تبادلوں کا آرڈر جاری کرتے ہوئے نادر حسین کناسر کو نئی اہم ذمہ داریاں سونپ دی ہیں

ہیڈ آفس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نادر حسین کناسر کو ڈپٹی ڈائریکٹر بی ایس 18 کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے، جس کے بعد ان کا تبادلہ کلفٹن ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کر دیا گیا ہے

آرڈر کے تحت نادر حسین کناسر مدد علی کی جگہ اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ ڈائریکٹر کی باقاعدہ تعیناتی تک وہ بغیر کسی اضافی الاؤنس یا مالی مراعات کے ڈائریکٹر کلفٹن ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے روزمرہ کے انتظامی امور بھی انجام دیں گے