سندھ سوشل سیکیورٹی میں طبی افسران کے تبادلے، ڈاکٹر ظفر علی قائم خانی ایم ایس ولیکا مقرر

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کے ہیڈ آفس سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف طبی افسران کے فوری تبادلے اور تعیناتیوں کا حکم دیا گیا ہے۔

سیسی انتظامیہ کے آرڈر کے مطابق لانڈھی ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ظفر علی قائم خانی کو تبدیل کر کے کے وی ایس ایس ہسپتال کراچی کا ایم ایس تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ سابق ایم ایس ڈاکٹر غیاث الدین اسی ہسپتال میں بطور جنرل سرجن اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے

سائیٹ سرکل کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جگمل کو ایم ایس سوشل سیکیورٹی لانڈھی ہسپتال جبکہ سائیٹ سرکل کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ظہیر عباس خواجہ کو چیف میڈیکل آفیسر سائیٹ سرکل کے عہدے پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ان تمام تبادلوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا