پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کا پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کے انتقال پر شدید احتجاج
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود بچوں کی المناک موت پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے صحت کے نظام اور انتظامی ڈھانچے کی سنگین ناکامی قرار دیا ہے
فیڈریشن رہنماؤں نے کہا کہ یہ محض حادثہ نہیں بلکہ مجرمانہ غفلت ہے، جہاں زندگی بچانے کے لیے آئے والدین کو بچوں کی میتیں ملیں۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ فائر سیفٹی اور حفاظتی انتظامات کہاں تھے اور ذمہ دار عملہ سانحہ کے وقت کہاں موجود تھا۔
پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے رپورٹ عام کی جائے، ذمہ داران کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہو اور ملک بھر کے تمام ہسپتالوں کا ہنگامی فائر سیفٹی آڈٹ کروایا جائے تا کہ آئندہ ایسے دلاویز واقعات کا سدباب ہو سکے۔