29ویں اسیان لیبر منسٹرز میٹنگ، ہنر مند محنت کش کی بین الاقوامی تصدیق کا نظام قائم کرنے پر اتفاق

بینکاک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں 29ویں اسیان لیبر منسٹرز میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت تھائی لینڈ کے وزیرِ محنت جولاپن امورن ویوات نے کی۔ اجلاس میں اسیان کے رکن ممالک کے وزرائے محنت اور اعلیٰ وفود نے شرکت کی

اسیان کے انسانی وسائل کی پیش رفت عالمی سطح پر ہنر کی تصدیق کے عنوان سے منعقدہ اس اجلاس میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی، ڈیجیٹل منتقلی اور ملازمتوں کی نوعیت میں تبدیلی کے پیش نظر تزویراتی اقدامات پر غور کیا گیا۔

وزرائے محنت نے ورک فورس کی صلاحیتوں کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے، شفاف اور انڈسٹری کی ضروریات سے ہم آہنگ ‘اسکلز سرٹیفکیشن’ کے نظام کے قیام کی ضرورت پر زور دیا

اجلاس کے اختتام پر تمام رکن ممالک نے مزدوروں کے لیے باوقار روزگار، جامع ملازمتوں، افرادی قوت کی بہتری اور دائمی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔