پاک-چین تجارت اور پاکستانی برآمدات میں تاریخی اضافہ، 15 ارب کا محصُول حاصل
اسلام آباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) مالی سال 26-2025 کے دوران خنجراب پاس کے ذریعے پاک-چین دوطرفہ تجارت اور پاکستانی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ درج کیا گیا ہے
پاکستان کسٹمز کے مطابق گزشتہ مالی سال چین سے درآمدات پر ریکارڈ 15 ارب روپے کسٹمز ریونیو جمع ہوا، جو سابقہ مالی سال کے 13.67 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ انٹرنیشنل روٹس نظام کے تحت چین اور وسطی ایشیائی ممالک کو 2.8 ارب روپے مالیت کی پاکستانی مصنوعات برآمد کی گئیں
برآمد کی جانے والی اشیا میں جراحی سامان، ملبوسات، چاول، چمڑے کی مصنوعات، قالین، تازہ پھل اور دستکاری شامل ہیں۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی پوائنٹ پر سخت جانچ کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کو مؤثر بناتے ہوئے عالمی منڈیوں تک ملکی مصنوعات کی آسان اور محفوظ رسائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے