کورنگی میں 2000 مزدوروں میں چیکس کی تقسیم، تین روزہ کیمپ کا کامیاب اختتام

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن آف پاکستان، ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈریشن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے مشترکہ تعاون سے قائم کیا گیا تین روزہ کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، جس کے دوران 2000 سے زائد متاثرہ مزدوروں میں چیکس تقسیم کیے گئے

منتظمین کے مطابق جو مزدور اب تک اپنے چیک وصول نہیں کر سکے، وہ آئندہ 15 روز تک صبح 9 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ایدھی فاؤنڈیشن، کورنگی نمبر 5 کے دفتر سے اپنے چیک حاصل کر سکتے ہیں۔

کیمپ کے اختتام پر محنت کشوں نے زبردست تشکر کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کے اراکین کو مٹھائی کھلائی اور پھلوں کے ہار پہنائئے۔ فیڈریشنز اور ایدھی فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم کو اس کامیاب، شفاف اور منصفانہ کیمپ کے انعقاد پر تمام مزدور تنظیموں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔