جی اینڈ پی کوٹس ریفرنڈم میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کی کامیابی پر مبارکباد

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) جے اینڈ پی کوٹس  میں منعقدہ سی بی اے ریفرنڈم میں یونائیٹڈ ورکرز یونین روز گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے

پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکرز یونین  کے مرکزی صدر محمد سلیم نے یونین کے جنرل سیکریٹری گل اکبر خان، ان کے تمام نومنتخب عہدیداران اور کارکنان کو اس فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے

اپنے تہنیتی پیغام میں محمد سلیم نے کہا کہ اگست 2026 میں منعقد ہونے والا یہ ریفرنڈم مزدور اتحاد اور باہمی اعتماد کا روشن ثبوت ہے

انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی سی بی اے قیادت ادارے میں کام کرنے والے تمام محنت کشوں کے حقوق کی بالادستی، اجرتوں کی بہتری اور فلاح و بہبود کے لیے اپنی جدوجہد مزید مضبوط کرے گی۔