پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کا مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی رجسٹریشن کا مطالبہ
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کے صدر احمد زیب نے سندھ بھر کے صنعتی اداروں، فیکٹریوں اور کمپنیوں کے مالکان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تمام اہل مزدوروں کو فوری طور پر سوشل سیکیورٹی کے دائرے میں رجسٹرڈ کروائیں
فیڈریشن کے مطابق لانڈھی، کورنگی، ڈسٹرکٹ ایریا اور سائٹ سمیت مختلف صنعتی علاقوں میں بڑی تعداد میں محنت کش خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن وہ اس نظام سے محروم ہیں
سوشل سیکیورٹی کے تحت علاج معالجے، بیماری، حادثات، معذوری اور زچگی کے دوران سماجی تحفظ کی سہولیات ملنا ورکرز کا بنیادی آئینی حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتی مالکان مزدوروں کو صرف افرادی قوت سمجھنے کے بجائے صنعت کی ترقی کا اہم ستون مانیں۔ اگر مزدور محفوظ اور خوشحال ہوگا تو نہ صرف صنعت ترقی کرے گی بلکہ سندھ بھی مضبوط ہوگا۔