سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال حسینی سرکل میں ‘کتا راج’ برقرار

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) سندھ سوشل سیکیورٹی اسپتال حسینی سرکل کی او پی ڈی و ڈسپنسری میں آوارہ اور زخمی کتے کا راج برقرار ہے، جس کے باعث ہسپتال آنے والے مریضوں، معصوم بچوں اور بزرگوں میں شدید خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے

انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اربابِ اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ خطرناک کتے کو ہسپتال سے ہٹا کر انسانی جانوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے

اس ابتر صورتِ حال پر محنت کشوں نے سیکیورٹی نظام پر سخت سوالات اٹھائے ہیں  سیکیورٹی ملازمین کی موجودگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اسپتال میں انتظامی نظم و ضبط کا قیام ممکن ہو سکے۔