پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کا اجلاس، ورکرز کی شکایات پر سیکریٹری کا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی ورکرز گریونس ریڈریسل کمیٹی کے اہم اجلاس میں محنت کشوں نے آن لائن پورٹل، میرج گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور تعلیمی اسکالرشپس سے متعلق اپنی درپیش مسائل اور شکایات پیش کیں

اجلاس میں سیکریٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے خصوصی شرکت کر کے مزدوروں کے مسائل براہِ راست سنے اور تمام جائز شکایات کے فوری ازالے سمیت آن لائن پورٹل کے نظام کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی۔

محکمے کی تاریخ میں پہلی بار قائم کی جانے والی یہ کمیٹی محنت کشوں کی شکایات پر فعال انداز میں کارروائی کر رہی ہے۔ کمیٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ مزدوروں کے فلاحی واجبات اور جائز حقوق کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یا رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔