لیبر کالونی فلیٹس کی کرائے پر الاٹمنٹ کی مذمت، مالکانہ حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) صنعتی مزدور اتحاد کی قیادت نے لیبر کالونی ڈیفنس روڈ لاہور میں 146 فلیٹس کی کرائے کی بنیاد پر الاٹمنٹ کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے
مزدور نمائندوں نے صنعتی مزدور اتحاد کے بانی بلال سیال، رہنما ناصر محمود اور میڈم آئمہ محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے موقف کا خیرمقدم کیا ہے، جنہوں نے کرائے پر الاٹمنٹ کو مسترد کرتے ہوئے فلیٹس کے مالکانہ حقوق کے حصول کے لیے محنت کشوں کے ساتھ شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ صنعتی مزدور اتحاد کا ساتھ ملنے سے ان کی تحریک کو نئی طاقت ملی ہے۔ انہوں نے اس عزم اور قوی امید کا اظہار کیا کہ فلیٹس کی مالکانہ ملکیت، برابری اور جائز قانونی حق کا مطالبہ صنعتی مزدور اتحاد کے پلیٹ فارم سے جلد پورا ہوگا