سونا بریڈ میں حادثہ، ورکر کی انگلیاں متاثر، علاج اور تنخواہ کی عدم فراہمی پر احتجاج
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع سونا بریڈ پرائیوٹ لمیٹڈ میں دورانِ ڈیوٹی مشین کی زد میں آکر ورکر محمد کامران ولد نذر حسین شدید زخمی ہو گئے، جس کے نتیجے میں ان کے ہاتھ کی تین انگلیاں شدید متاثر ہوئیں اور ایک انگلی نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے
مزدور محاذِ عمل کے مطابق کمپنی انتظامیہ نے زخمی ورکر کو مناسب طبی سہولت فراہم کی اور نہ ہی ان کی تنخواہ ادا کی، جبکہ ادارے میں ملازمین کو سوشل سیکیورٹی اور ای او بی آئی میں رجسٹرڈ نہ کرنا سنگین قانونی ورزی ہے۔
مزدور تنظیم نے جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ایسٹ، کمپنسیشن کمشنر، ڈی جی لیبر اور وزیرِ محنت سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے زخمی ورکر کو مکمل طبی سہولیات، واجب الادا تنخواہ، قانونی معاوضہ اور تمام مزدور قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی ہے