سیسی اسپتالوں حیدرآباد اور کوٹری میں جشنِ آزادی، پرچم کشائی اور مریضوں میں کھانا تقسیم

حیدرآباد ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) جشنِ آزادی پاکستان کے موقع پر سیسی حیدرآباد ہسپتال میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس کی میزبانی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر خانزادہ نے کی

تقریب میں مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن سندھ کے صدر اور گورننگ باڈی سیسی کے ممبر عبدالواحد شورو، جوائنٹ سیکرٹری فقیر عبدالجبار اور فنانس سیکرٹری شعیب احمد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آزادی کا کیک کاٹا گیا، زیرِ علاج محنت کشوں کی عیادت کی گئی اور مریضوں میں کھانا بھی تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی سی ایم او شفقت راجپڑ، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی

مہران پروگریسیو ایمپلائز فیڈریشن کے رہنماؤں نے سیسی کوٹری ہسپتال میں منعقدہ جشنِ آزادی تقریب میں شرکت کی، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر الیاس الرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر سکندر شورو، گورننگ بورڈ کے ممبر خلیل بلوچ، عبدالواحد شورو اور دیگر رہنماؤں نے تقریب کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا۔