ی او بی آئی پنشن کم از کم اجرت کے برابر کرنے کا مطالبہ، معاملہ بورڈ آف ٹرسٹیز کو بھیجنے کی اپیل

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ای او بی آئی پنشنرز نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر کم از کم ماہانہ پنشن کو غیر ہنرمند ورکرز کی نئی مقررہ اجرت 40,700 روپے کے برابر کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں کم از کم اجرت 40,700 روپے مقرر کی گئی ہے، جس کے تحت آجر کا حصہ 2,035 روپے 5 فیصد اور اجیر کا حصہ 407 روپے 1 فیصد طے پایا ہے۔ پنشنرز رہنماؤ ں کے مطابق نئے کنٹری بیوشن فریم ورک کے بعد موجودہ پنشن کی رقم انتہائی نا کافی ہے، لہٰذا چیئرمین ای او بی آئی اس معاملے کو منظوری کے لیے فوری طور پر بورڈ آف ٹرسٹیز کے سامنے پیش کریں

اگرچہ ادارے کو مستقبل میں مالیاتی خسارے اور توازن کے چیلنجز کا سامنا ہے، مگر بزرگ محنت کشوں کو باعزت زندگی کی فراہمی  ادارے کا بنیادی مقصد ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وصولیوں کا نظام بہتر بنا کر اس دیرینہ مسئلے پر ہمدردانہ پیش رفت یقینی بنائی جائے۔