محنت کش فیڈریشنز کے وفد کی ڈی جی لیبر سندھ نذیر احمد سومرو سے ملاقات

کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پیپلز لیبر فیڈریشن کے صدر اور سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی کی قیادت میں مزدور فیڈریشنز کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ نذیر احمد سومرو سے ملاقات کی اور محنت کشوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اس وفد میں صوبے بھر کی مختلف صنعتوں اور پیداواری شعبوں سے تعلق رکھنے والی لیبر تنظیموں اور فیڈریشنز کے نمائندے شامل تھے۔ ملاقات کے دوران وفد نے سندھ کے محنت کش طبقات کے حقوق کے تحفظ، لیبر قوانین پر عملدرآمد، صحت و تحفظ کے مسائل اور صنعتی اداروں میں ورکرز کو درپیش درپیش مشکلات سے ڈی جی لیبر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا

ڈی جی لیبر سندھ نذیر احمد سومرو نے مزدور رہنماؤں کے خدشات کو غور سے سنا اور ان کے جائز مطالبات کے حل اور لیبر قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کی مکمل دہانی کروائی۔