نیشنل ٹی ورکرز یونین اور لپٹن پاکستان کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ کا کامیاب معاہدہ
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) نیشنل ٹی ورکرز یونین اور لپٹن پاکستان کے درمیان سال 2026-27ء کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر کامیابی کے ساتھ باقاعدہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
اس اہم اور خوش آئند پیش رفت پر مزدور رہنماؤں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یونین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان فوڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر محمد احمد کھوکھر، جنرل سیکریٹری خائستہ رحمان اور آئی یو ایف پی سی سی کے جنرل سیکریٹری قمر الحسن نے نیشنل ٹی ورکرز یونین کی مرکزی قیادت اور تمام ممبران کو دلی مبارکباد دی۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ادارہ اور یونین کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ کا کامیاب معاہدہ باہمی اعتماد، محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ادارے کی بہتری کے لیے ایک مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔