منظور شدہ ڈیتھ گرانٹ کی عدم ادائیگی: محنت کش کی پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ سے فوری فنڈز کے اجراء اپیل

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کے ایک متاثرہ محنت کش نے منظوری کے باوجود ڈیتھ گرانٹ کی ادائیگی میں تاخیر پر حکام بالا کو فوری ادائیگی کے لیے درخواست ارسال کر دی ہے

درخواست گزار محنت کش کے مطابق سی ای او پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے ڈیتھ گرانٹ ایپلیکیشن نمبر DG_283972328747751) 2 اپریل 2026ء کو ہی منظور کی جا چکی ہے، لیکن تاحال رقم فراہم نہیں کی گئی۔ پاکستان سٹیزن پورٹل  پر کی گئی سابقہ شکایت (PU270626-92649770) کے جواب میں فنڈز کی عدم دستیابی کو تاخیر کی وجہ بتایا گیا تھا

متاثرہ محنت کش نے حکام سے اپیل کی ہے کہ کیس کی موجودہ پیمنٹ پوزیشن اور فنڈز کی دستیابی کی متوقع تاریخ سے آگاہ کیا جائے اور فنڈز موصول ہوتے ہی ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی یقینی بنائی جائے۔