پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ اور پیسی  کے درمیان اہم معاہدی یادداشت پر دستخط

لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ  اور پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن  کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔

تقریب میں صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد فلاحی اقدامات کے دائرہ کار کو وسعت دینا اور ادارے کے اہلکاروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس مفاہمتی یادداشت کے تحت پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تمام ملازمین کو پیسی کے قائم کردہ اسپتالوں اور ڈسپنسریوں سے جامع طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ صوبائی وزیر نے اس اقدام کو محنت کشوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک بڑا اور مثبت قدم قرار دیا