پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کے تحت محنت کشوں میں 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کے گرانٹ چیکس تقسیم

سیالکوٹ ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ورکرز اور محنت کشوں کے لیے میرج اور ڈیتھ گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصیت صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے مستحق محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ میں 16 کروڑ 70 لاکھ روپے کی مجموعی مالیت کے گرانٹ چیکس تقسیم کیے.

اس موقع پر سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ڈاکٹر مجتبیٰ عرفات بھروانہ، کمشنر پیسی  ذوالفقار علی کھرل، صدر سیالکوٹ چیمبر سید احتشام مظہر، ڈی جی لیبر ویلفیئر سیدہ کلثوم، ڈپٹی ڈائریکٹر نوید قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام بھی موجود تھے.

صوبائی وزیر نے محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو حکومت کی ترجیح قرار دیا