پاکستان بزنس مین فورم کا تعمیراتی شعبے کے لیے خصوصی فنانسنگ اور اصلاحات کا مطالبہ

کراچی ( لیبر نیوز کامرس ڈیسک ) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ طویل المدتی و کم لاگت فنانسنگ کے خلاء کو پورا کرنے کے لیے خصوصی تعمیراتی فنانسنگ کا نظام قائم کیا جائے。

انہوں نے ڈیجیٹل ون ونڈو منظوری، ٹیکس پالیسی میں بہتری، لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور تعمیراتی سامان پر ڈیوٹیز میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے سستے مکانات، عمودی شہری ترقی اور ماحول دوست عمارتوں پر زور دیا।

میاں زاہد حسین نے وزیراعظم شہباز شریف کے جامع ترقیاتی پیکیج کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ 5.7 فیصد شرح نمو کے حامل اس شعبے کو محض رئیل اسٹیٹ کے بجائے صنعتی ترقی کا اہم محرک بنانا ہوگا۔