لیبر ڈے 2026 امریکہ میں کیا کھلے گا اور کیا بند رہے گا؟

رپورٹ : اسمعیل اثر

امریکہ بھر میں ہر سال ستمبر کے پہلے پیر کو ‘لیبر ڈے یومِ مزدور کے طور پر قومی تعطیل کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ رواں برس یہ تعظیمی دن 7 ستمبر 2026ء بروز پیر کو آ رہا ہے۔ اس قومی تعطیل کے موقع پر جہاں سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور مالیاتی مراکزی مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے، وہیں زیادہ تر تجارتی مراکز، سپر مارکیٹس اور ریسٹورنٹس کھلے رہیں گے

لیبر ڈے کے پیشِ نظر وفاقی، ریاستی اور مقامی سطح کے سرکاری دفاتر مکمل طور پر بند رہیں گے جن میں تمام عدالتیں اور ڈرائیونگ لائسنسنگ سے متعلق ڈی ایم وی کے دفاتر بند رہیں گے،

ملک بھر کے تمام پبلک اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی تمام عوامی لائبریریاں تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے لیے معطل رہیں گی۔

لیبر ڈے پر مالیاتی نظام کے بیشتر فزیکل شعبے معطل رہتے ہیں، تاہم ڈیجیٹل سروسز فعال رہیں گی تمام فزیکل بینک برانچز عام صارفین کے لیے بند رہیں گی، لیکن اے ٹی ایم  اور موبائل بینکنگ کی سہولیات بغیر کسی تعطل کے دستیاب ہوں گی نیویارک اسٹاک ایکسچینج  اور نیسڈیک  میں ٹریڈنگ کا عمل مکمل طور پر معطل رہے گا۔

لیبر ڈے کے موقع پر یونائیٹڈ اسٹیٹس پوسٹل سروس کے تمام دفاتر بند رہیں گے اور عام ڈاک کی ترسیل کا کام معطل رہے گایو پی ایس اور فیڈیکس  کی باقاعدہ سروسز معطل رہیں گی، تاہم ان کی ایکسپریس اور ہنگامی سروسز محدود پیمانے پر جاری رہیں گی

جبکہ خریداری اور تفریحی سرگرمیوں سے وابستہ بیشتر پرائیویٹ ادارے اس دن کھلے رہتے ہیں جن میں والمارٹ اور ٹارگٹ  جیسے بڑے ریٹیل چینز معمول کے مطابق کھلے رہیں گے کروگر، ٹریڈر جوز  اور الڈی کے سپر مارکیٹس کھلے رہیں گے تاہم کاسٹکو کے تمام کسٹمر وئیر ہاؤسز اس قومی تعطیل پر مکمل بند رہیں گے

 

بیشتر کھانے پینے کی جگہیں اور تفریحی مراکز کھلے رہیں گے، تاہم ان کے اوقاتِ کار میں مقامی سطح پر کچھ تبدیلی ممکن ہے۔

لیبر دے کے موقع پر عوامی تحفظ کے پیشِ نظر تمام ہنگامی اور بنیادی سہولیات 24 گھنٹے فعال رہیں گیجبکہ  پولیس، فائر فائٹرز، اور طبی مراکز اسپتال اور ایمرجنسی رومز مکمل طور پر الرٹ رہیں گے اور اپنی خدمات فراہم کرتے رہیں گے