کراچی پریس کلب کے 639 صحافیوں کو ہاکس بے میں پلاٹس کی قرعہ اندازی، سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کی شرکت
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) کراچی پریس کلب کے 639 نئے اراکین کے لیے ہاکس بے اسکیم میں پلاٹس کی شفاف قرعہ اندازی کی تقریب پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بالخصوص شرکت کی
تقریب کے دوران پریس کلب کی قیادت، صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری اسلم خان نے پلاٹس کی فراہمی کے اہم وعدے کی تکمیل پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ اور بالخصوص صوبائی وزیر سعید غنی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا
انہوں نے کہا کہ جدوجہد کے ہر مرحلے پر سعید غنی اور ناصر حسین شاہ نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور وقت اور تعاون فراہم کیا، جس کی بدولت پریس کلب کی تاریخ میں تمام کونسل ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کا سنگِ میل عبور ہو سکا ہے۔