ملاگوری ورکرز یونین کا 30 اگست کے مزدور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ
ملاگوری ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ملاگوری ماربل مائنز اینڈ انڈسٹریل ٹریڈ ورکرز یونین کے زیرِ اہتمام ماربل چوک میں 30 اگست 2026ء کو ہونے والے جلسے کی تیاری کے سلسلے میں ایک اہم کارنر میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں جلسے کی کامیابی کے لیے آرگنائزرز کو تمام ضروری ذمہ داریاں سونپی گئیں اور شرکاء کی آمد و رفت، نظم و ضبط اور جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان مائنز اینڈ انڈسٹریل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل حاجی مشرف ہمایوں نے جلسہ گاہ کا دورہ کر کے موقع پر تمام امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اجلاس کے دوران محنت کشوں نے بھرپور اتحاد اور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 30 اگست کا جلسہ مزدور حقوق کی آواز کو مضبوط بنانے کے لیے تاریخی اور کامیاب ثابت ہو گا۔