پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی جانب سے مزدوروں کے مسائل کی سماعت کا اعلان
لاہور ( لیبر نیوز ویب ڈیسک ) پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گرِیوانس ریڈریسل کمیٹی نے صنعتی محنت کشوں کے درپیش مسائل اور شکایات کی فوری سماعت کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔
نوٹس کے مطابق یہ اہم اجلاس منگل 25 اگست 2026ء کو دوپہر 2:00 بجے خیبر بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں واقع پی ڈبلیو ڈبلیو ایف کے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے کنوینر چوہدری سعد محمد کریں گے
مزدوروں کی سہولت کے لیے آن لائن اور بالمشافہ (ان پرسن) دونوں طریقوں سے شکایات سننے کا بندوبست کیا گیا ہے۔ معلومات اور رہنمائی کے لیے فوکل پرسن عمر کاشف سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔