بین الاقوامی لیبر فورمز پر پاکستان کے محنت کشوں کے حقوق کی وکالت بعد لیبر رہنما چوہدری سعد محمد کی وطن واپسی

بنکاک ( لیبر نیوز فارن ڈیسک) پاکستان کے محنت کشوں کے حقوق کی بین الاقوامی سطح پر وکالت کے بعد مزدور رہنما چوہدری سعد محمد دو ہفتے کا بنکاک کا دورہ مکمل کر کے نئے عزم اور واضح حکمتِ عملی کے ساتھ وطن واپس لوٹ رہے ہیں

بنکاک میں قیام کے دوران انہوں نے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن  کے ریجنل آفس، آئی ٹی یو سی – ایشیا پیسیفک  اور دیگر علاقائی شراکت داروں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دورہ جنوبی ایشیا کی سطح پر پاکستانی محنت کشوں کے حقوق، باوقار روزگار اور سماجی انصاف کی جنگ کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کا اہم ذریعہ بنا

انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ وطن واپسی کے بعد محنت کشوں کے مسائل کے حل کے لیے منظم جدوجہد، بے خوف قیادت اور ہر قومی و بین الاقوامی فورم پر مزدوروں کی آواز پوری طاقت سے بلند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔