ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے اساتذہ کے بقایا جات کی منظوری، سی بی اے اور سیکرٹری بورڈ کی ملاقات
کراچی ( لیبرنیوز ویب ڈیسک) پیپلز یونین آف ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ارکان نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ سعید صالح جیوانی سے ملاقات کی، جس میں ایجوکیشن سیکشن کے 2006ء اور 2007ء کے 32 اساتذہ کے ٹائم سکیل ایریئر جاری کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا
ملاقات کے دوران سی بی اے ارکان نے ملازمین کے علاج معالجے کے لیے لیاقت نیشنل ہسپتال کو فوری پینل پر لینے کی گزارش کی، جس پر سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ وہ چھٹی پر تھے لیکن اب اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں
علاوہ ازیں ڈی پی سی ، ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات، اور کنوینس الاؤنس میں 50 فیصد اضافے اور یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری جیسے دیگر درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی سیکرٹری بورڈ نے تمام جائز مطالبات اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کروائی