ای او بی آئی پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے انفارمیشن اینڈ ہیلپ ڈیسک کا قیام
کراچی ( لیبر نیوز ویب ڈیسک) ملی لیبر فیڈریشن کراچی کے زیرِ اہتمام پنشنرز کی رہنمائی اور مسائل کو منظم انداز میں حل کرنے کے لیے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
کوآرڈینیشن سیکرٹری ملی لیبر فیڈریشن کراچی صمیم طارق کے مطابق کراچی کے جو پنشنرز کسی بھی مسئلے یا مشکل کا شکار ہیں، وہ اپنے مسائل کو منظم طریقے سے حل کروانے کے لیے اپنا نام، ضلع، ٹاؤن اور درپیش مسئلہ واٹس ایپ پر ارسال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موصول ہونے والی معلومات کو رجسٹر میں درج کر کے مسائل کی نوعیت اور کیٹیگری کے مطابق فہرست مرتب کی جائے گی، تاکہ متعلقہ اداروں کے سامنے کیسز کو قانونی و آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے مضبوط انداز سے پیش کیا جا سکے
انہوں نے واضح کیا کہ فوری دعووں کی بجائی درست رہنمائی، ریکارڈ کی تکمیل اور مرحلہ وار عملی جدوجہد کو ترجیح دی جائے گی۔